ہم کون ہیں؟
۔ ہم ایک آزاد (خود مختار) خیراتی ادارہ ہیں اور ہمارے دفاتر گلاسکو اور ڈنڈی میں ہیں۔
ہم سکاٹ لینڈ میں پناہ کے متلاشی افراد اور مہاجرین کو معلومات اور مشورہ فراہم کرتے ہیں۔ ہم پناہ کے بہتر نظام کی مہم بھی چلاتے ہیں، مہاجرین کو متاثر کرنے والے مسائل کے مُتعلق شعور بیدار کرتے ہیں اور مقامی کمیونٹیز (برادری) اور تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔
کیا آپ نے سیاسی پناہ کے لیے درخواست کے لئے درخواست دی ہے؟ کیا آپ کو اپنی سیاسی پناہ کی درخواست کا فیصلہ مُوصول ہو گیا ہے؟
ہم مدد کے لیے حاضر ہیں۔ ہم مختلف مسائل (امور) کے بارے میں معلومات اور مشورے فراہم کرسکتے ہیں بشمول :
۔ آپ کو وہ مدد مل رہی ہے جس کے آپ حقدار ہیں
۔ گھر کیسے تلاش کریں
۔ مالی مدد کے لیے کس طرح درخواست دیں
۔ آپ تعلیم، تربیت اور رضاکارانہ خدمات کیسے اور کہاں سے حاصل کرسکتے ہیں، ملازمت کیسے تلاش کر سکتے ہیں
۔ علاج معالجہ یا دیگر امور تک رسائی حاصل کرنا اور اِن تک رسائی حاصل کرنےمیں آپ کی مدد کرنا
براہ مہربانی نوٹ کریں کہ ہم آپ کو اسی صورت میں مِل سکیں گے کہ اگر آپ نے اپوئنٹمنٹ لی ہوئی ہو (ملاقات کا وقت پہلے طے کیاہوا ہو) اِس لیے براہ کرم ہماری ہیلپ لائن پر یا براہ راست چیٹ کے زریعے کال کریں۔ ہم فون پر متعدد زبانوں میں مشورے مہیا کر سکتے ہیں یا اپنے کسی مشیر (ایڈوائزر) سے ملاقات کا بندوبست کرسکتے ہیں۔ اگر آپ اپوئنٹمنٹ کے بغیر ہمارے دفتر آتے ہیں تو شاید ہم آپ کو نہ مل سکیں یا آپ کی مدد نہ کر سکیں۔
0808 196 7274 ہیلپ لائن:
آپ اِس کے علاوہ
۔ لوگوں کے حقوق کے لئے مہم چلانا۔
۔ مہاجرین اور پناہ کے مُتلاشی لوگوں کے ساتھ کام کرنےوالے افراد یا ان کے زریعہ کام کرنے والی تنظیموں کی مدد کرنا اور اُنہیں سکاٹش معاشرے میں ہر سطح پر آواز اُٹھانے کے قابل بنانا۔
۔ سال بھر متعدد فنون(آرٹس) اور ثقافتی تقریبات کا اَہتمام کرنا جن میں سالانہ “ریفیوجی فیسٹیول سکاٹ لینڈ” کی تقریبات شامل ہیں۔
۔ ہمارے مواصلاتی کام کے زریعے سکاٹ لینڈ اور برطانیہ میں پناگزینوں اور مہاجرین کو میڈیا میں آواز اُٹھانے میں مدد فراہم کرنا شامل ہے۔
۔ مہاجرین اور پناہ کے مُتلاشی لوگوں کے ساتھ کام کرنے والے افراد اور تنظیموں کے لیے تربیتی پروگراموں کا اہتمام کرنا۔